ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ٹارگیٹ گروپ کے الیاس کے ساتھ میر ا کوئی تعلق نہیں ہے؛ یو ٹی قادر کی وضاحت

ٹارگیٹ گروپ کے الیاس کے ساتھ میر ا کوئی تعلق نہیں ہے؛ یو ٹی قادر کی وضاحت

Fri, 05 Jan 2018 20:21:57    S.O. News Service

منگلورو5؍جنوری (ایس او نیوز) جرائم پیشہ' ٹارگیٹ گروپ 'کے رکن اورمبینہ طورپردیپک مرڈر معاملے میں ملوث کہے جانے والے الیاس کے ساتھ وزیر غذا جناب یو ٹی قادر کی تصویر کا جو تنازعہ کھڑا کیا گیا ہے اس پر وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے یوٹی قادر نے کہا ہے کہ الیاس کے ساتھ ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ اور دیپک راؤ قتل کے معاملے میں بھی الیاس کا ہاتھ نہیں ہے۔

جناب یوٹی قادر نے کہا ہے کہ یہ دیپک قتل کے سلسلے میں انہیں بدنام کرنے کے لئے چلائی جارہی مہم کا حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ جھوٹی باتیں پھیلاکر ان پر سے لوگوں کا اعتماد ختم کرنا ممکن نہیں ہے۔کسی بھی ایک موقع کا فوٹو لے کر لوگ مخالفانہ مہم چلانے میں لگے ہوئے ہیں۔اس سے پہلے زبیر قتل کے تعلق سے بھی اسی طرح انہیں بدنام کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔

یوٹی قادر نے مزید کہا کہ جہاں تک ٹارگیٹ گروپ کا تعلق ہے الال میں وہ سرگرم نہیں ہے۔ دس برس پہلے ٹارگیٹ نام سے ایک گروپ تھا، اس وقت پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اس گروہ سے وابستہ افراد کو وہاں سے بھگا دیا تھا اور گروپ کی سرگرمیوں کو ختم کرڈالا تھا۔الال سے اپنے گھر بار کے ساتھ بھاگ جانے والے اس گروپ کے ارکان کاٹی پالا اور سورتکل میں بس گئے تھے۔


Share: